ہندوستان کی تاریخ لکھی جاے تو جمعیۃ علماء کے بغیر وہ تاریخ نامکمل ۔آرمور منڈل میں جمعیۃ علماء کی انتخابی نشست

بین الریاستی تازہ خبر

آرمور منڈل میں جمعیۃ علماء کی انتخابی نشست مفتی رفیق ذاکر قاسمی بلامقابلہ صدر منتخب
آرمور9؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مولاناسید سمیع اللہ کی اطلاع کے مطابق ضلع نظام آباد کے مختلف منڈلوں میں جمعیۃ علماء کی یونٹوں میں تشکیل جدید کی جارہی ہے اراکین جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد مولناعبدالقیوم شاکر القاسمی مولانا سید سمیع اللہ مولانا اسماعیل عارفی محمد افضل الدین محمد نصیرالدین وسیم احمد خان حافظ عبدالمعزنے آج آرمورمنڈل پہونچ کر علماء حفاظ اور ائمہ مساجد کی موجودگی میں انتخابات کرواے
جس میں مفتی رفیق صاحب کو باتفاق آراء صدرمولانامحمدکبیرالدین صاحب مظاہری کو جنرل سکریٹری قاضی عبدالمجید کوخازن منتخب کیا گیا جبکہ مفتی عظیم الدین اور مولاناعبدالرحمان قاسمی کو نائب صدور کے علاوہ مولانا عبدالمقیم کوجوائنٹ سکریٹری حافظ انیس الرحمان صاحب کو معاون خازن مقررکیا گیا
اس موقع پر جمعیۃ علماء کا تعارف کراتے ہوے جناب نصیرالدین لکچرار نے کہا کہ اگر انصاف کے ساتھ ہندوستان کی تاریخ لکھی جاے تو جمعیۃ علماء کے بغیر وہ تاریخ نامکمل رہے گی نیز کہا کہ مولاناسید ولی اللہ قاسمی علیہ الرحمۃ نے تلنگانہ میں بطورخاص ضلع نظام آباد میں جمعیۃ کا کماحقہ تعارف کرایا جس کے بعد سےہی عوامی سطح پر لوگوں نے اس جماعت کو جانا اور وابستگی اختیارکی ۔

مولاناسید سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یہ وہ تنظیم ہے جس کے پیچھے اکابرعلماء کرام اوراہل اللہ کی آہ سحرگاہی کام کرتی ہے اوراللہ تعالی اس جماعت کے ساتھ خاص مدد ونصرت ہوتی ہے اکابرین کی قربانیوں کا نام ہے جمعیۃ علماء مولانا عبدالقیوم شاکر نے کہاکہ جمعیۃ علماء مسلمانوں کی ایک نمائندہ جماعت ہے اس ملک میں سیاسی ایمانی ملی قومی تعلیمی وتربیتی راہ نمای اس جماعت کا وصف خاص رہاہے
مولانا اسماعیل عارفی نے کہا کہ یہ ہمارے اکابرین واہل اللہ کی امانت ہے جس سے وابستگی اور عقیدت کے ساتھ جڑجانا اپنی سعادت مندی سمجھیں مفتی رفیق ذاکر نے شکریہ اداکرتے ہوے کہا کہ آئندہ دوسالہ معیاد کے لےء میرا انتخاب یہ آپ کارکنان وخدام جمعیۃ کہ جانب سے حوصلہ افزای ہے
جس پر میں دل کی گہرائیوں سے تمام ہی رفقاء اور ذمہ داران کاشکریہ اداکرتا ہوں مولاناکبرالدین صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا