جگتیال:7؍فروری
زین نیوز
جگتیال شہر کے ائمہ موذنین کے ایک وفد نے آج بعد نماز ظہر جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور اپنے مسائل سے واقف کروایا ۔وفد نے تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے گذشتہ 6 ماہ سے جاری نہ ہونے والے اعزازیہ کی رقم دلوانے کی خواہش کی ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونس ندیم نے مبینہ طورپر کہا وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم کی لاپرواہی اور تساہلی کی وجہ سے ائمہ موذنین کے اعزازیہ کی رقم مہینوں جاری نہیں ہورہی ہے انہوں نے جگتیال ہی نہیں ریاست کے تمام ائمہ موذنین کے اعزازیہ کو فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔یونس ندیم نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی اور قاید مجلس جناب اکبرالدین اویسی کی توجہ دہانی کرواتے ہوئے جلد سے جلد اعزازیہ
کی رقم جاری کروانے کے اقدامات کریں گے ۔اس وفد میںحافظ عمر ،مولانا شیخ امامِ قاسمی‘ مولانا شیخ خلیل احمدقاسمی، مولانا مجیب الرحمن اسعدی‘ حافظ ماجد‘ حافظ مجیب الدین‘ محمد منور‘ سید جمیل‘کے علاوہ مجلس کے کونسلر محمد رضی الدین، نعمان رومانی، سمیر آزاد،شہنواز، شیخ واجد اور دوسرے موجود تھے
