جگتیال :7؍فروری
زین نیوز
ضلع کلکٹر جی روی نے اپنےصحافتی میں کہا کہ بتاریخ8؍فروری2021سے ضلع جگتیال مستقر پر واقع آئی ایم اے ہال میں پرجاوانی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔کوویڈ کے احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کرتے ہوئے اس پروگرام کو چند دنوں کیلئے منسوخ کیا گیا تھا۔فی الحال کورونا ویکسین کی ایجاد اور کورونا کے اثر کی کمی کے پیش نظر دوبارہ اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔انھوں نے محکمہ روینئو کے ضلعی عہدیدار کے ساتھ ساتھ دیگر ضلعی اعلی عہدیدار وں کو اس پروگرام میں شرکت کرنے کی ہدایت دی۔اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی عرضیوں کو پیش کریں ۔عرضیوں کو متعلقہ عہدیداران کے حوالے کرتے ہوئے اندرون ہفتہ یکسوئی عمل میں لائی جائیگی
