اتر پردیش پولیس نےاحتجاجیوں کو مٹھائیاں پیش کیں

تازہ خبر قومی

لکھنو 19؍جون
(ایجنسیز )
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا تعاقب کرنے کے بجائے اتر پردیش پولیس نے انہیں مٹھائیاں پیش کیں ۔اتر پردیش پولیس نے ہفتہ کے دن دوسرا ہی روپ دکھایا۔ اس نے مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کا تعاقب کرنے کے بجائے انہیں مٹھائیاں پیش کیں ۔
پولیس نے نہ صرف نو جوانوں کو مٹھائی کھلائی بلکہ صبر وتحمل سے ان کی بات سنی اور ان سے یادداشت لینے کے بعد انہیں گھر واپس بھیج دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف راشٹری لوک دل کےر کرس نے ضلع ہیڈ کوارٹرس کا گھیرا کیا۔ انہوں نے اسکیم واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔انہوں نے اسکیم واپس لینے حکومت 0 1دن کا الٹی میٹم دیا۔