حیدرآباد:31 ؍ مئی
( ای ۔میل )
ورنگل کے مشہور اولڈ ایج ہوم کے روح رواں یعقوب بی محمد محبوب عرف چھوٹو میاں کی دختر آفرین پرویز کو ان کی نمایاں سماجی خدمات پر تلگو سنسکرت اکیڈیمی حکومت آندھرا پردیش و فلانتر و فک سوسائٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام وجئے واڑہ آندھرا پردیش میں منعقدہ ایک اجلاس میں ڈاکٹر ننداموری لکشمی پاروتی کے بدست ڈاکٹر این ٹی آر کیرتی پر سکارم سے نوازا گیا
۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ سرود یا اولڈ ایج ہوم کو ورنگل کے علاوہ یاداوری بھونگیر ضلع کے راۓ گیر کے علاوہ حیدر آباد میں گزشتہ 15 سالوں سے یتیم بزرگ مرد و خواتین کی دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔اس اولڈ ایج ہوم سے اب تک ہزاروں افراد نے استفادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے والدین کی طرح آفرین پرویز بھی بچپن سے ہی اولڈا تیج ہوم میں موجود عمر رسیدہ مردوخواتین کی خدمت کر رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بے سہارا لوگوں کو سہارا دیکر تمام طرح سے ان کا خیال رکھنا کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔آفرین پرویز کی نمایاں خدمات کو دیکھ کر انہیں اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔اس موقع پر آفرین پرویز کی زبردست تہنیت کی گئی ۔اس موقع پر سوسائٹی کے دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے۔
