واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موبائل برآمد
ایودھیا: 29؍اپریل
(اے ایم این ایس)
سماج دشمن عناصر نے ایودھیا میں دو مساجد کے گیٹ اور ایک محلے کی سڑک پر قابل اعتراض چیزیں پھینک کر شہر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کی۔ ایودھیا پولس نے اس معاملے میں سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے ایودھیا کے ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے بتایا کہ اس واقعہ میں 11 لوگ ملوث تھے، مرکزی ملزم مہیش مشرا تھا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس واردات کو انجام دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور باقی 4 افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
منگل کی رات دیر گئے ایودھیا کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ حالات خراب نہیں ہوئے۔ فی الحال پولیس نے اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور شکایت کی بنیاد پر اب کئی ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس ان ملزمان پراین ایس اے کے مقدمہ درج کرلیا ہے
दिनांक 26/27.04.22 की रात्रि शहर अयोध्या के मस्जिदों में आपत्तिजनक पोस्टर, व वस्तु डालकर शहर मे दंगा फैलाने की कोशिश करने वाले 07 अभियुक्त गिरफ्तार, घटना मे प्रयुक्त वाहन एवं मोबाइल बरामद,#SSP_अयोध्या @ShaileshP_IPS की बाईट।https://t.co/uiLcdNyt8D pic.twitter.com/hu2VIGLnzP
— AYODHYA POLICE (@ayodhya_police) April 28, 2022
واضح رہے کہ واقعہ کوتوالی نگر علاقہ کی وقف جامع مسجد تتشاہ کے پاس رات دو بجے پیش آیا۔ الزام ہے کہ بائیک سواروں نے مقدس کتاب کو بری حالت میں مزار کی سیڑھیوں پر رکھا اور قابل اعتراض پوسٹر پھینکنے کے بعد وہاں سے چلے گئے۔
یہ سارے ملزمان نےاپنے سرپر نماز کی ٹوپیاں پہن رکھی تھی تاکہ ایسا معلوم ہوکہ کرنے والے سبھی مسلمان ہیں۔یہ سبھی ہندو یودھا سنگھٹن کے کارکن ہیںسب کے سب ہندو ہیں‘ اصل سرغنہ مہیش مشرا‘پرتویش سرواستو‘ دیپک گوڑ‘نتن کمار‘ برجیش پانڈے‘ شتھرگن پرجاپتی‘ویمل پانڈے شامل ہیں
یہ پورا واقعہ مسجد کے سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔ اسی دوران محلہ کشمیری مسجد اور گھوسیانہ محلہ میں بھی ایسا ہی مواد پڑا ہوا ملا جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی۔ ساتھ ہی اس واقعہ پر ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ناپسندیدہ عناصر کے بارے میں اطلاع ملنے پر مطلع کریں۔ ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف گینگسٹر اور این ایس اے کی کارروائی کی جائے گی۔
کایودھیا پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے پریس کانفرنس کا ویڈیو شیئر کیا ہے اور بتا یاکہ 26/27.04.22 رات ایودھیا کی مساجد میں قابل اعتراض پوسٹر اور اشیاء لگا کر شہر میں فساد پھیلانے کی کوشش کرنے والے 07 ملزمان گرفتار، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موبائل برآمد کرلیا گیا ہے