جمعیۃ علماء بانسواڑہ کی خدمات سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل

بین الریاستی تازہ خبر

انتخابات میں آئندہ دوسالہ میعاد کے لئے مولاناعبدالرقیب قاسمی باتفاق آراء صدرمنتخب
بانسواڑہ7؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مولاناسید سمیع اللہ کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 6/ مارچ 2021 جمعیۃ علماء بانسواڑہ کی تشکیل جدید عمل میں آی جس کی صدارت مولانالئیق احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد شکرنگر نے فرمائی اڈہاک کمیٹی کے ذمہ داران جناب نصیر الدین لکچرار عنایت علی افروز مولاناعبدالقیوم شاکر مولانا اسماعیل عارفی مولانا سمیع اللہ محمد افضل الدین کی موجودگی میں دستور کے مطابق انتخابات عمل میں آے۔

اس موقع پر جناب حافظ عبدالوہاب کو جنرل سکریٹری حافظ فہیم روبی اور حافظ فہیم الدین مدینہ کلاتھ کو نائب صدور جناب میراں نسیم الدین کو خازن اور جناب رفیق صاحب کو نائب خازن کے عہدہ پر منتخب کیا گیا جمعیۃ علماء کی کارگذاری سناتے ہوے عبدالرقیب قاسمی نے کہا کہ مرحوم مولاناسید ولی قاسمی کی ناقابل فراموش خدمات ہمیشہ یادکی جاتی رہے گی
جمعیۃ علماء کے تاریخی کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوے جناب نصیرالدین لکچرار نے کہا کہ یہ تنظیم گرچہ خالص مذہبی اور غیرسیاسی ہے لیکن اللہ تعالی نے مولا نا سید محمود اسعد مدنی صاحب کو وہ دوررس نگاہیں اور سیاسی بصیرت عطاء فرمای کہ جمعیۃ یوتھ کلب اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ اسی طرح جمعیۃ اوپن اسکول جیسے طویل منصوبہ بندی کے کاموں کا آغاز جمعیۃ علماء کی انفرادیت کی عکاس ہے مولاناسید سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک کی آزادی سے پہلے ہی جمعیۃ علماء قوم وملت کی خدمت کا بیڑا اٹھای ہوی ہے

مولاناعبدالقیوم شاکر نے جمعیۃ علماء کا تعارف کراتے ہوے کہا کہ اس ملک میں سینکڑوں تنظیمیں اور جماعتیں قائم ہیں مگر جمعیۃ علماء اپنا ایک روشن ماضی اور تابناک مستقبل رکھنے والی سوسالہ قسیم جماعت یے جو آج بھی اپنے عظیم مقاصد کے حوالہ سے انسانیت کی خدمت کررہی ہے اس موقع پر استاذ الاساتذہ شفیق الملت مولاناسید ولی اللہ قاسمی رح کی کی خدمات کو سراہتے ہوے دعاءمغفرت کی گئی