حکومت کی جانب سے احکامات کی اجرائی
حیدرآباد۔15 مارچ
(زین نیوز)
حکومت تلنگانہ کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری، خانگی اور سرکاری امدادی تعلیمی اداروں کو آج 15 مارچ بروز منگل سے نصف دن کا تعلیمی نظم ہوگا۔
اس سلسلہ میں آج 4 1 مارچ کو 2022/No : 54/GEN جاری کرتے ہوئے ریاستی ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن شریمتی اے دیوا سینا آئی اے ایس نے ریاست کے تمام ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آ فیسرس کو ہدایت دی ہے کہ ریاست 5 1 مارچ سے جاری تعلیمی سال 2021-22 کے انتقام 23 اپریل تک تمام سرکاری اور خانگی پرائمری، اپر پرائمری اور ہائی اسکولز میں روز آ نہ صبح 5 4 . 7 بجے تا دو پر 12.30 بجے تک تعلیمی نظم ہوگا۔
اور دو پہر 12.30 بجے طلبہ کو نڈ ڈے میل ( دو پہر کا کھانا فراہم کیا جائے۔ساتھ ہی دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پیش نظر طلبہ میں کے لیے جاری خصوصی کلاسیس با قاعده جاری رکھے جائیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ ریاست میں دن بہ دن گرما کی شدت میں ہور ہے اضافہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
اس آدھے دن کے اسکول کے دران تعلیمی نظام کا ٹائم ٹیبل بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق صبح 5 4 . 7بجے سے اسکولوں کا آغاز ہوگا۔0 5 . 7بجے سے 8 بجے تک ترانه( دعائیہ اجتماع ) 8 بجے تا8.40 پہلا تعلیمی درانیہ 8.40 بجے صبح 9.20 بجے تک تک تعلیم کا دوسرا درانی9.20 بجے تا 10 بجے تک تیرا تعلیمی درانیہ، 10بجے تا 10.20 بجے تک تعلیم میں وقفہ (انٹرویل) ہوگا۔
دوبار10.20 بجے تا 11 بجے دن تک تعلیم کا چوتھا درانیہ، 11 بجے تا 11.40 بجے دن تک تعلیم کا پانچواں درانیہ اور پھر 11.40 بجے دن 12.30 بجے دوپہر تک تعلیم کا چھٹا درانی مکمل کیا جائے گا۔اس کے بعد طلبہ کو اسکولوں میں مڈ ڈے میل فراہم کیا جاۓ گا۔ بعدازاں اسکولوں کو چھٹی دی جائے گی۔ یہ سلسلہ کل 15 مارچ2022 سے جاری : سال کے اختتام یعنی 23 اپریل تک جاری رہے گا۔
