جگتیال:7؍مارچ
( عمران زین)
مسلمان بچوں کو پیشہ و کالت میں بھی قسمت آزمانا چاہیے ملک کے موجود حالات میں اس پیشہ میں مسلمان بچوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار صدر ایم پی جے محمد ساجد پٹواری نے کیا ۔
شہر جگتیال سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالشفیع ولد عبدالجلیل‘ کی وکالت کی تکمیل اور بار اسوسی ایشن آف کونسل تلنگانہ سے رکنیت حاصل کیے جانےاور وکالت کی تعلیم حاصل کرنےوالے دیگر نوجوانوں کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی ۔
جس کی صدارت مسٹر بنڈہ باسکر ریڈی صدر بار اسوسی ایشن جگتیال نے کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد عماد الدین
عمیر ‘ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ‘ جگتیال ‘ محمد شعیب الحق ‘ سابق امیر مقامی جماعت اسلامی‘ جگتیا ل محمد عبدالعلیم صدرایڈوکیٹ لیگل سیل ایم پی جے‘ محمد راشد احمد‘ اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ و کالت ایک معزز پیشہ ہے جس کے ذریعہ بھی ملت اور دین کا کام بھی لیا جاسکتا ہےاس لئےوکلاء اپنے مقصد سے مخلص رہیں اور سوسائٹی کو اچھی رائے اور مشورے دیں کیونکہ وکلاء کی رائے میں وزن ہوتا ہے۔
سوسائٹی آپ لوگوں کی جانب دیکھتی اور آپ کی رائے کو اہمیت دیتی ہے کالے کوٹ کی بڑی عزت ہے اسکی عزت کی بحالی کے لئے
ہمیشہ آگے رہیں۔جونیئرز سینئرز سے سیکھیں ان کی عزت کریں اور سوسائٹی میں اپنا مقام بنائیں۔
پروگرام کو صدر بار اسوسی ایشن مسٹر بنڈا بھاسکر ریڈی ‘ محمد عماد الدین عمیر‘ محمد ساجد پٹواری‘ محمد شعیب الحق اور وکلاء نے مخاطب کیا ۔
ایم پی جے کی جانب سے بنڈہ بھاسکر ریڈی ‘ عبدالشفیع ولد عبدالجلیل‘ کی وکالت کی تکمیل‘اور وکلاء محمد سلیم‘ محمد امیتازالدین‘ اور محمد عبداللہ عامر‘ محمد شیرازامین کو شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر محمد مجیب الدین چیئرمین آئی ین ٹی یو سی ‘ محمد معز الدین موظف اکسائز‘ صادق احمد‘ دیگر موجودتھے۔
