جگتیال8:؍ اگسٹ
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے جگتیال ضلع کے دھرم پوری منڈل میں رائے پٹنم قومی شاہراہ پر آج پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی ۔ منچریال سے جگتیال کی سمت میں آنی والی منچریال ڈپو کی آرٹی سے بس نمبرAP29Z1033 اور دھرم پوری سے رائے پٹنم جانے والے آٹو کے درمیان تصا م میں پیش آیا
جس کی وجہ سے آٹو میں سواردو نوجووان آچوتی اور انجی کی بر سرموقع موت واقع ہوگئ حادثہ اتنا بھیانک تھاکہ آٹو کے پرزہ پرزہ ہوگئے۔نعشیں اٹو سے دور سڑک پر بکھر پڑیں۔
مہلوکین کی دھرم پوری منڈل کے موضع بورگوپلی سے تعلق رکھن والے آچوتی اور انجی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔واقعہ کی اطلاع پر دھرم پوری پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرلیا اورپنچنامہ کے بعد نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
