سابق بی جے پی لیڈر پر خاتون سب انسپکٹرکا عصمت دری کا الزام، ایف آئی آر درج۔تحقیقات کا آغاز

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

نئی دہلی :30؍جنوری
(ایجنسیز)

راجستھان میںبھیلواڑہ ضلع میں خاتون سب انسپکٹر نے بی جے پی کے ایک سابق لیڈر اور دیگر پر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کا الزام لگایا
خاتون پولیس سب انسپکٹر نے سابق بی جے پی لیڈر بھنور سنگھ پالاڈا پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کی شکایت پر سابق بی جے پی لیڈر بھنور سنگھ پالارا اور ان کے ملازمین سمیت کچھ دیگر افراد کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات بشمول 376-D (گینگ ریپ) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ )۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجستھان پولیس سروس کے ایک افسر، جو بھیلواڑہ میں ایڈیشنل ایس پی کے طور پر تعینات تھے، کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون سب انسپکٹر نے بی جے پی کے سابق لیڈر بھنور سنگھ پالڈا پر شادی کے بہانے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کی شکایت پر بھنور سنگھ پالاڈا کے ساتھ اس کے ملازمین اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف بھیلواڑہ شہر کے پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ رپورٹ میں ناگور کے سابق اے ایس پی کا نام بھی شامل ہے۔ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ بھنور سنگھ پالڈا نے سال 2018 سے 2021 کے دوران بھیلواڑہ پولیس لائن میں واقع اس کے کوارٹر میں شادی کے بہانے کئی بار اس کی عصمت دری کی۔”خاتون سب انسپکٹر نے الزام لگایا ہے کہ اس وقت کے ایڈیشنل ایس پی کے کہنے پر، اس نے 2018 میں پالاڈا سے اپنے تبادلے کے لیے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد پالارا نے پولیس لائنز میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ میں اس کی عصمت دری کی۔

رپورٹ کے اندراج کے ساتھ ہی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ متاثرہ خاتون نے بی جے پی کے سابق لیڈر بھنور سنگھ پالاڈا پر مختلف جگہوں پر کئی بار ریپ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھنور سنگھ بھی بی جے پی کے ٹکٹ سے ایم ایل اے کا الیکشن لڑ چکے ہیں، جب کہ ان کی بیوی سشیل کنور پالڈا بھی ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔ بی جے پی نے سشیل کنور پالڈا اور ان کے شوہر بی جے پی لیڈر بھنور سنگھ پالاڈا کو بغاوت ر پر اجمیر ضلع کے سربراہ کا انتخاب لڑنے اور جیتنے کے بعد چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا