وزیر فینانس کو اس سلسلہ میں کل ہی احکامات جاری کرنے کی ہدایت۔کے سی آر کی ہدایت
ٹی آرایس رکن قانون ساز کونسل مسٹر فاروق حسین توجہ دہانی
نارائن کھیڑ۔ 22فروری
(نمائندہ خصوصی)
چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھررائو نے ٹی آرایس رکن قانون ساز کونسل مسٹر فاروق حسین کی توجہ دہانی پر سنگاریڈی ضلع کے 4بلدی ٹائونس میں تمام سہولتوں سے آراستہ مسلم شادی خانوں کی تعمیر سے اتفاق کیا اور وزیر فینانس کو اس سلسلہ میں کل ہی احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی۔
چیف منسٹرمسٹر کے چندرشیکھررائو جو آج نارائن کھیڑ میں دو آبپاشی پراجیکٹوں کی تقریب سنگ بنیاد رکھنے اور جلسہ عام سے خطاب کے بعد بذریعہ بس غیر منقسم ضلع میدک کے عوامی منتخبہ نمائندوں کے ساتھ ہیلی پیڈ کی سمت جارہے تھے کہ راستہ میں مسٹر فاروق حسین نے چیف منسٹر کو توجہ دلائی کہ ظہیرآباد و سنگاریڈی اور جوگی پیٹ و نارائن کھیڑبلدیہ ٹائونس میں موجودہ مسلم شادی خانے آبادی کے لحاظ سے ناکافی ہیں
اور ان میںسہولتوں کا فقدان ہے چونکہ چیف منسٹر نے جلسہ میں گرام پنچایتوں’ مواضعات کی ترقی و دیگر کاموں کے لئے فراخ دلانہ طورپر برسر موقع رقمی منظوریوں کا اعلان کیا تو اس موقع پر چار بلدی ٹائونس میں مسلم شادی خانوں کے لئے بھی رقمی منظوری کی درخواست کی اور بتایاکہ ان ٹائونس میں جہاں پہلے ہی سے شادی خانے موجود ہیں سہولتوں کے فقدان سے مسلمان خانگی شادی خانوںکو کرایہ پر لے رہے ہیںجس سے اہل و مستحق خاندانوں کو شادی مبارک اسکیم سے دی جانے والی ایک لاکھ ایک ہزار 116روپئے کی رقم میں سے نصف رقم اس کے کرایہ پر صرف ہورہی ہے
اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ سدی پیٹ کی طرح ان چاروں بلدیات میں مسلم شادی خانوں کی تعمیر عمل میں لائی جائے جس کی خود کے سی آر نے دلچسپی لے کر وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش رائو کی نگرانی میں تعمیر کروائی ہے جس سے فوری اتفاق کرتے ہوئے چیف منسٹر نے بتایاکہ وہ بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے غیر منقسم آبائی ضلع سے ہی مذکورہ کام کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے بس میں موجود وزیر فینانس مسٹر ہریش رائو کو متوجہ کرتے ہوئے مسٹر فاروق حسین سے تحریری نمائندگی حاصل کرتے ہوئے کل ہی ظہیرآباد ‘ سنگاریڈی ٹا ونس کے لئے فی کس دو کروڑ روپئے اور جوگی پیٹ و نارائن کھیڑکے شادی خانوں کیلئے فی کس ایک کروڑ روپئے کی منظوری کی ہدایت دی۔ جس پر مسٹر فاروق حسین نے چیف منسٹر کے سی آر کا شکریہ ادا کیا۔