سیوامیچول ایڈیڈ کو آپرئیٹو سوسائٹی میں پیش آئی سرقہ کی واردات کا معمہ حل

تازہ خبر تلنگانہ

اندرون تین گھنٹے سارقوں کی گرفتاری۔ مسروقہ مال برآمد۔
پولیس کمشنر کریم نگر پولیس وی ستیہ نارائینہ کی پریس کانفرنس
کریم نگر :21؍فروری
(سید شاکر الصمد)
تلنگانہ ریاست کے ضلع کریم نگر مستقر پر گذشتہ درمیانی شب پیش آئی سرقہ کی واردات کا معمہ کریم نگر پولیس نے بڑی کے ساتھ مستعدی کے ساتھ حل کرلیا اندروں تین گھنٹے سرقہ کے واردات میں ملوث دو رکنی ٹولی شیخ صادق24سالہ ساکن کشمیر گڈہ کریم نگر‘ اورمحمد شہبار22 سالہ ساکن مکرم پورہ کریم نگر‘ کو گرفتار کرکے میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔

کمشنر پولیس وی ستیہ نارائینہ نے اپنے چمبر میں صحافیوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایاکہ آج صبح 11؍بجے سیوامیچول یڈیڈ کو آپرئیٹو سوسائٹی کریم نگر میں قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ ہونے کی پولیس میں شکایت درج کروائی گئی شکایت پر کریم نگر ٹاون1نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے مقام واردات کا معائنہ کیا ۔

کمشنر پولیس نے بتایاکہ سیوامیچول یڈیڈ کو آپرئیٹو سوسائٹی کے مینیجر نے حسب معمول رقمی لین کے بعد نقد رقم تجوری میں رکھ کر سیوابینک کو بند کرکے چلے گئے ۔ سرقہ کرنے والے دونوں  سارق سیو ا بینک کے کام کاج اور حالات پر پوری نظر رکھے ہوئے تھے انھوں نے حالات کو پوری طرح بھانپ لینے کے بعد درمیانی شب لوہے کی راڈ سے شیٹرس کو تو ڑ کر اند رداخل ہوئے تجوری کو کھولنے کی کوشش کی او رناکامی پر رقم اور زیوارات سے بھری تجوری لیکر فرار ہوگئے

سارقوں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقام واردات کا معائنہ کرتے ہوئے سارقوں کے فینگر پرنٹ‘ سی سی فوٹیچ‘ڈاگ اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سی سی فوٹیج‘ اور ویڈیوز کے شوشیل میڈیا میں تیز ی کے وائرل ہونے کے بعد کچھ افراد نے انکی شناخت کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع فراہم کی

جس کے بعد پولیس نے پانچ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئےسارقوں کی تلاش شروع کردی جس کے بعد پولیس نےسارقوں کو کریم نگر آرٹی سی بس اسٹانڈ سے گرفتار کرلیا او رانکے قبضہ سے تجوری میںل14لاکھ نقد رقم 13 تولہ سونے کے زیورات ضبط کرلئے

کمشنر پولیس نے بتایا کہ سیوامیچول یڈیڈ کو آپرئیٹو سوسائٹی کریم نگر کی جانب سے پہلے 34لاکھ روپیوں کا سرقہ ہونے کی شکایت درج کروائی تھی لیکن حقیقت میں 14 لاکھ روپیوں کا سرقہ ہوا تھا