مغربی بنگال میں سڑک حادثہ میں13؍ہلاک ۔دیگر کی حالات تشویشناک

تازہ خبر قومی

20؍جنوری
زین نیوز
کولکاتا۔ ۔گجرات کے سورت میں پیش آئے حادثہ کو چوبیس گھنٹے نہیں گذرے کہ مغربی بنگال ریاست میں منگل کی درمیانی شب پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ مغربی بنگال کے جلپائی گڑی ضلع کے دوپگوری میں پیش آیا ۔پتھروں کا بھاری لوڈ سے لداہوا ایک ٹرک ‘ بے قابو ہوکر کار او رآٹو پر الٹ گیا۔ وزنی پتھروں کے نیچے دب جانے کی وجہ سے آٹو او رکار میں سوار13؍افراد بر سرموقع ہلاک ہوگئےجبکہ  مزید افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالات تشویشناک بتائی گئی ہےزخمیوں کوجلپائی گڑی کے دواخانے میں ابتدائی طبی امداد کے لئےمنتقل کیا گیا ہے۔جلپائی گڑی ایس پی مسٹر سمت رائے نے میڈیا کو بتایاکہ ورنی پتھروں سے لدا ہوا ٹرک بے قابو ہوکر کار اور آٹو سے ٹکرا نے کے بعد کار اور اٹو پرالٹ گیا جس کی وجہ سے کار اور آٹو وزنی پتھروں کے نیچے دب گئےمقامی ایم ایل اے میتھالی رائے نے بتایا کہ اس حادثہ میں13افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔پولیس کا خیال ہے کہ دھند کی وجہ سے سڑک نظر نا آنے سے ٹرک بے قابو ہوکربازو سے گذر نے والی کار اور آٹو پر الٹ گیا ہوگا۔پتھروں کا لوڈ کار او رآٹو پر گرنے سےپوری طرح سے تباہ ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی دوپ گڑی انسپکٹر پرمود اور عملہ نے
فوری طور پر مقام حادثہ پہنچ گئے اور کرین کی مدد پتھروں کو ہٹاکر نعشوں کو نکالا گیا اور بچاؤ اور راحت کاری سرگرمیوں کا آغاز کردیا