حیدرآباد:22؍جولائی
(زین نیوز)
ٹپہ چبوترہ سب انسپکٹر پولیس مدھوکو سٹی پولیس کمشنر انجنی کمارنے معطل کردیا ہے‘ ایک متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کمشنر پولیس نے یہ کارروائی کی ۔تفصیلات کے مطابق ٹپہ چبوتر ایس ائی نے اپنی پہلی شادی کو چھپاتے ہوئے اس کے ساتھ شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ناجائز تعلقات قائم کئے تھے نوجوان لڑکی نے اسکے ساتھ دھوکا دہی کی شکایت کی ۔
تفصیلا ت کے مطابق ٹپہ چبوترہ سے پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر مدھو نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ دھوکہ دہی پرمتاثرہ لڑکی نے بیگم پیٹ ، ٹپہ چبوترہ پولیس اور ویسٹ زون ڈی سی پی سے رجوع ہوتے ہوئےایس ائی کی جانب سے دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی تھی
تاہم پولیس کی جانب سے مدھو کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کیے جانے لڑکی نے 19 جولائی کو سکندرآباد پریڈگراونڈ پر اپنا ہاتھ کاٹ کراقدام خودکشی کی تھی جس کو فوری طور پر علاج کے لئے خانگی اسپتال میں شریک کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ❇️ تلنگانہ میں بارش کی تباہ کن تازہ ترین صورتحال کا جائزہ
🔸 جنگی خطوط پر اقدامات کرنے چیف منسٹر کی وزراء ‘ اور عہدیداروں کو ہدایت
جس کے بعد بیگم پیٹ پولیس نے مدھو کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار کو تفصیلات سے واقف کروایا جس پر کاروائی کرتے ہوئے کمشنر پولیس نے مدھو کو خدمات سے معطل کردیا۔
مدھو کو سابق میں چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے دوران معطل کیا گیا تھا۔
اس قبل بیگم بیٹ اور چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے چکا ہے‘سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ٹپہ چبوترا پولیس اسٹیشن میں تبادلہ کیاگیا تھا
