شیواجی کے نہیں تو کیا بابر اور اکبر کے مجسمے نصب کیے جائیں: بنڈی سنجے کا سوال

بین الریاستی تازہ خبر

حیدر آباد۔20؍ فروری ۔
زین نیوز
صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے استفسار کیا کہ ہندو سلطنت کے قیام کے لئے کام کرنے والے چھتراپتی شیواجی کے مجسموں کے بجائے کیا بابر اور اکبر کے مجسمے نصب کیے جائیں؟۔ انہوں نے اس ایقان کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں 2023 میں ہندوؤں کا راج قائم ہوگا۔اور قلعہ گولگنڈہ پر بھگوا جھنڈا لہرایا جائیگا۔بورابنڈا میں شیواجی کے مجسمہ کی تنصیب پر تنازعہ پیدا ہواہے۔ بنڈی سنجے نے یہاںدارالحکومت حیدرآباد میں منعقدہ چھترپتی شیواجی جینتی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ ٹی آر ایس پر مخالف ہندوجماعتوں کے ساتھ ملی بھگت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا کہ تلنگانہ میں مبینہ طور پر مسلم اور آندھرا میں ایک عیسائی اقتدار چل رہا ہے۔انھوںنے کہاکہ بورابنڈا میں جہاں سے شیواجی کے مجسمہ کی تنصیب کو روک دیا گیا ہے وہیں شیواجی کے مجسمہ کو نصب کیا جائیگا اور اس کو شیواجی چوک کے نام سے موسوم کیا جائیگا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ حکومت چاہے کتنے ہی مقدمات کیوں نہ درج کرے رام راج کے قیام کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ اس موقع پر وشو ہندو پریشد کے رہنما موسی پیٹ راما راجو، مرکزی صدر گوتم راؤ،بجرنگ دل کے ریاستی کنوینر سبھاش چندر، کارپوریٹر امیدوار سرینواس گوڑا اور دیگر موجود تھے۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس پورے علاقہ کو کنٹرول میں لینے سے ، مقامی عوام کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر یہاس ہو کیا رہا ہے۔