فیس بک پر دوستی۔لاک ڈاون میں شادی۔ پھر ریلوئے اسٹیشن پر چھوڑ کر فرار

تازہ خبر قومی

نئی دہلی:20؍مئی
(زین نیوز)

میسنجر پر فیس بک میں ہونے والی گفتگو پہلے محبت میں بدل گئی اور پھر دونوں نے شادی کرلی۔ شادی کے بعد نوجوان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے تباہی کے پیش نظر بیوی کو گھر لے جانے کے بہانے اسٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ خاتون اپنے شوہر کے آنے کے انتظار میں گھنٹوں ریلوے اسٹیشن پر بیٹھی رہی۔ لیکن اس کا شوہر واپس نہیں آیا

یہ کہانی آپ کو عجیب سی لگ سکتی ہے لیکن سوشیل میڈیا کا کمال ہے کہ نت نئے واقعات جنم لے رہے ہیں کہ پڑھنے او رسننے کے بعد لوگ حیرت کا اظہار ہی کرتے ہیں

بروز چہارشنبہ ایک نوجوان خاتون نے اپنا غم بکسر ریلوے اسٹیشن پرموجود میڈیا کے نمائندوں کو سنایا جس کے بعد پلیٹ فارم پر موجود پولیس اہلکاروں کی مدد سے خاتون کوبکسر اسٹیشن پر واقع گورنمنٹ ریل پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا پولیس اہلکاروںنے مذکورہ خاتون کی داستاں سننے کے بعد فوراً حرکت میں آگئی اور لڑکے کی تلاش شروع کردی۔

 

یہ بھی پڑھیں  چند فرقہ پرست ملازمین کی وجہ سے پولیس کاکردارمشکوک

 

تفصیلا ت کے مطابق بلیا کے رہائشی ویویک ورما نے کچھ دن پہلے ہی اتر پردیش کے کشی نگر سے تعلق رکھنےوالی پرگتی سنگھ نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ شادی محبت کی شادی تھی دونوں کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔

مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے فیس بک پر چیٹ کے دوران ویویک ورما نامی شخص سے پیار ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ، دونوں نے لاک ڈاؤن میں شادی کرلی۔ شادی کے بعد انھوں نے پونے کا رخ کیا وہاں کچھ دن قیام کیا جہاں وہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا ، جس کے بعد وہ دونوں پونے سے اپنے گھر کے لئے واپس روانہ ہوگئے۔بکسر ریلوئے اسٹیشن پہنچنے پر ویویک ورما بہانہ کرکے ریل سے اترنے کے بعد بیوی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا

بکسار ریلوے پولیس نےخاتون کی غم کی داستان سننے کے بعد فوراً حرکت میں آ گئی۔ اور اسکے شوہر کی تلاش میں سرگرداں ہوگی۔متاثرہ خاتون نےپولیس عہدیداروں سے سسرال بلیا جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر پولیس اہلکاروں کی مدد سےخاتون کو سسرال روانہ کردیا۔