اورنگ آباد:23 ؍فروری
(زین نیوز)
مجلسی رکن لوک سبھا حلقہ اورنگ آبادسید امتیاز جلیل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے اس کی وہ خودہی اپنے ٹویٹرکے ذریعہ اطلاع دی ۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ طبیعت بگڑ نے پر انھوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کے بعد رپورٹ مثبت آئی ہے فی الوقت وہ راشید پورہ کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گجرات میونسپل کارپوریشن کی انتخابی مہم کے ختم ہونے کے بعد اورنگ آباد واپس ہوئے تین دن ہی ہوئے تھے کہ ان کی طبیعت
بگڑ گئی تھی جس کی وجہ ان کو آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا۔ طبیعت بگڑ نے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ امتیازجلیل نے ان تمام افراد عہدیداروں اور پارٹی قائدین سے جو حالیہ دنوں میں ان سے رابط میں آچکے ہیں اپیل کی ہے کہ وہ کورنٹائن ہوجائیں اور اپنا کووڈ ٹیسٹ کرالیں۔