حیدرآباد:32؍فروری
نمائندہ خصوصی
وزیر تعلیم مسز پی سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ کل چہارشنبہ24؍فروری سے تلنگانہ بھر میں چھٹی ‘ ساتوں‘ او ر آٹھویں جماعتوں کا آغاز ہوجائیگا ۔ جس کی ریاستی حکومت نے اجازت دی ہے تاہم انھوں نے کہاکہ کل سے یکم ؍مارچ تک کسی بھی دن اسکول انتظامیہ ان جماعتوں کا آغاز کرسکتا ہے جس کا یہاں جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں انکشاف کیا گیا خاتون وزیر نے بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چند رشیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق یہ فیصلہ لیا گیا انھوں نے بتایاکہ کووڈ-19کے رہنمایا اصول پر ہر حال میں عمل آوری لازمی ہوگی اور ساتھ ہی اسکول انتظامیہ اور اسکے ذمہ داروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ بہر صورت والدین اور اولیائے طلباء سے اجازت لیں ۔یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ کووڈ -19کی وباءکے پھیلاؤ کے ساتھ گذشتہ سال آوخر مارچ سے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے تھے طویل ترین وقفہ کے بعد کالجس‘ کا آغاز کیا گیا تھا مگر اسکولوں کی کشادگی عمل میں نہیں آئی تھی ۔حالیہ دنوں میں نویں اور دسویں جماعت کے کلاسس کا آغاز کیا گیا ان حالات میں حکومت نے دوسری جماعتوں میں زیر تعلیم طلباء کی پڑھائی کو ملحوظ رکھتے ہوئے دوسری جماعتوں کی بھی کشادگی کا فیصلہ لیا گیا۔