محکمہ تعلیمات تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی سال کا اکیڈمک کیلنڈر جاری

تازہ خبر تلنگانہ

آئیٹا جگتیال کے ذمہ داران کی جانب سے خیر مقدم
حیدرآباد:4؍ستمبر
(زین نیوز)
حکومت تلنگانہ‘ و محکمہ تعلیمات ‘ چیف سکریٹری مسٹر سندیپ کمار سلطانیہ نے 2021 ۔2022 تعلیمی سال اول تا دسویں جماعت کا مکمل سالانہ اکیڈمک کیلنڈر جار ی کیاہے۔تلنگانہ میں مدارس 166 دن اگلے سال 23 اپریل 2022 تک کام کریں گے۔ دوامتحانات تشکیلی جانچ اور دو امتحانات تکمیلی مکمل جانچ کے ہونگے۔

تکمیلی سالانہ امتحان اپریل میں ہونگے۔دہم جماعت کے نصاب کی تکمیل کے بعدفروری میں پری فائنل اورمارچ ؍اپریل میں سالانہ امتحانات ہونگے۔

 ( ۔حکومت نے اس سال 6 سے 17 اکتوبر تک دسہرہ کی چھٹیو ں کا اعلا ن کیا ہےجبکہ،( 22 ؍ڈسمبرسے 28 دسمبر تک کرسمس کی چھٹیاں ہوگی صرف کرشچن مشنری اسکولس کے لئے  ۔  اور 11 جنوری سے 16 جنوری تک سنکرانتی کی چھٹیاں ہوں گی

 

تلنگانہ حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے 2022 ۔2021 تعلیمی سال کا مکمل سالانہ کیلنڈر جار ی کرنے پر آئیٹا جگتیال کے ذمہ داران محمدمقیم الدین‘متیاز الرحمن‘فہیم الدین‘عبداللہ بیگ ‘ محمد امجدحسین‘شیخ نسیم احمد‘ اور دیگر مسر ت کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ تعلیمی  سال آسانی سے گزر جاےگااور طلبا اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں