مدرسۃ الصالحات کاماریڈی میں حضرت مولانا مفتی محمد سعید اکبر قاسمی صاحب دامت برکاتہم کا خواتین اسلام کا تربیتی اجتماع

تازہ خبر مذہبی

دینی جذبہ رکھنے والی خواتین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش
کاما ریڈی :27؍اکتوبر
(پریس نوٹ)
حافظ خواجہ یاسین حلیمی اصغر مدرس مدرسہ مصباح الہدیٰ اندرانگر کالونی کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق مدرسۃ الصالحات اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں 28 اکتوبر 2021 بروز جمعرات صبح 10 تا ظہر "ایمان کی حفاظت فرقہ ضالہ کی ریشہ دوانائیوں اور چالبازیوں سے کیسے بچیں” پرحضرت مولانا مفتی محمد سعید اکبر قاسمی صاحب دامت برکاتہم انشاء اللہ، خواتین اسلام سے خصوصی تربیتی بیان فرمائیں گے،

جبکہ یہ جلسہ خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ ناظم مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی کی نگرانی میں منعقد ہوگا، دینی تڑپ وفکر رکھنے والی خواتین سے خصوصاً اجلاس میں شرکت کی گذارش اہلیہ حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی معاون ناظم مدرسہ ہذا، وحافظ محمد مجاہد منھاجی مدرس مدرسہ ہذا، کے علاوہ مفتی عمران خان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی،

حافظ سعید احمد حلیمی صدر جمعیۃ علماء گاندھاری، حافظ محمد تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد مقیم الدین منیری، حافظ محمد عبدالحلیم نقشبندی، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی آفس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد یوسف حلیمی انور، حافظ مشتاق احمد حلیمی نائبین صدور جمعیۃ علماء کاماریڈی ودیگر نے کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائیںمفتی ریحان قاسمی_حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی9000683547___9949745451