نئی دہلی۔ 10 جنوری
زین نیوز ڈسک
وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈونیشیا میں طیارہ حادثے میں ہوئی جانوں کی ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا ” انڈونیشیا کے طیارہ حادثے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں ۔ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ ہے۔”واضح رہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سے پرواز کرنے کے بعد چند منٹ کے بعد ہی شری وجیا ایئر کا طیارہ سمندر میں گر گیا تھا۔ طیارے میں 62 مسافر سوار تھے۔ انڈونیشیائی غوطہ خوروں نے حادثے کا شکار طیارہ بوئنگ 737-500 کا ملبہ اتوار کو ڈھونڈ نکالا۔ طیارے کا ملبہ جاوا سمندر میں 23 میٹر کی گہرائی میں ملا ہے۔
