مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس ، آسام۔پڈوچیری میں این ڈی اے ، کیرالہ میں بائیں محاذ اور تمل ناڈو میں ڈی ایم کا اقتدار

تازہ خبر عالمی

نئی دہلی:3؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک کی مختلف پانچ ریاستوں میںمنعقد اسمبلی انتخابات میں مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کے زیر قیادت حکمران ترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی) تیسری بار زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں لوٹی ہیں۔مغربی بنگال میں 292نشستوں میں سے ترنمول کانگریس نے 212 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔

بی جے پی نے 77 نشستوں پر محدود ر ہے گئی۔جبکہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نندی گرام سیٹ پر بی جے پی کے شویندو ادھیکاری سے1957 ووٹوں سے ہار گئی ہیں۔
جبکہ دو آزاد امیدواروں نےاپنی کامیابی درج کروائی ہے۔

وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیرقیادت قومی جمہوریہ اتحاد(این ڈی اے) آسام میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔
جبکہ پڈوچیری میں اس نے کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کردیا ہے۔ کیرالہ میں بائیں بازو کا محاذ اقتدار میں پھر واپس آگیا ہے۔ ریاست کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی پارٹی لگاتار دوسرے پانچ سال کیلئے اقتدار میں آئی ہو ، جبکہ تمل ناڈو میں