موسی ندی کا بیڈ ایک ‘اقتصادی ترقی کا مرکز اور ‘روزگارکا ضامن۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی
حیدرآباد:۔13؍ڈسمبر
(زین نیوز)
وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد میٹرو پولس میں موسی ندی کے کنارے کی ابتدا سے اس کے اختتام تک کے پورے حصے کو اقتصادی ترقی کا مرکز اور روزگار پیدا کرنے کا مرکز بنائیں اور اس ضمن میں کام شروع کردیں۔
وزیر اعلی نے بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں موسی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ ایم بھٹی وکرمارکا، ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت اورامورقانون سازی ڈی سریدھر بابو، وزیر صحت و خاندانی بہبود دامودرا راجہ نرسمہا، اکبر الدین اویسی سمیت دیگرارکان اسمبلی و ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ چیف
سکریٹری شانتی کماری، محکمہ بلدیہ کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار۔ ، واٹر بورڈ ایم ڈی دانا کشور، سی ایم او آفیسرس- شیشادری، شیودھر ریڈی، شاہنواز قاسم، جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ راس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے تجویز پیش کی کہ پورے موسی ندی کے بیڈ کو اقتصادی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر تیار کیا جائے اور سیاحوں کو راغب کیا جائے۔
وزیر اعلی ریونت ریڈی نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت موسی ندی کے کنارے پل، تجارتی شاپنگ کمپلیکس، تفریحی پارکس، ہاکر زونز اور پاتھ ویز کی تعمیر کے لیے جامع منصوبے بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دریائے موسیٰ میں آلودگی کو کم کرنے اور سیوریج کے بہاؤ کو روکنے کے لیے مطلوبہ علاقوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں۔
حکام سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ موسیٰ ندی میں صاف پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور پانی کی سطح کو درست رکھنے کے لیے چیک ڈیم تعمیر کریں
