اتر پردیش میں ایم ایل سی انتخابات کے نتائج۔سماج وادی پارٹی کا صفایا
لکھنؤ: 12؍اپریل
(اے ایم این ایس)
آج اتر پردیش میں ایم ایل سی الیکشن 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کی طرح ایم ایل سی انتخابات میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی نے یکطرفہ کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی یوپی میں مسلسل اپنی کامیابیاں درج کررہی ہے
پہلے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، پھر اب ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے اپنی جیت کا جھنڈا لہرایا ہے۔ ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 36 میں سے 33 سیٹیں جیتی ہیں۔ تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ سماج وادی پارٹی کا صفایا ہوگیا ہے۔
Has in the MLC elections in UP for which results became available today, the BJP won everywhere but lost in Varanasi? Why?
— Subramanian Swamy (@Swamy39) April 12, 2022
آج ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں حکمراں جماعت نے 24 نشستیں حاصل کیں، جب کہ اس نے پہلے ہی نو نشستیں پربلامقابلہ کامیابی حاصل کی تھی۔واضح کہ بی جے پی ایوان میں اب سے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور اب اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں بی جے پی کو قطعی اکثریت حاصل ہے۔
اس زبردست جیت کے ساتھ ہی بی جے پی نے 1982 میں کانگریس کے بعد ایوان میں مکمل اکثریت حاصل کرنے کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی قانون ساز کونسل میں بی جے پی کی سیٹیں 70 کے قریب ہو گئی ہیں۔ یوپی قانون ساز اسمبلی میں کل 100 سیٹیں ہیں۔
وارانسی میں بی جے پی کی کراری شکست
وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقہ وارنسی میں باہوبلی برجیش سنگھ کی بیوی اناپورنا دیوی نے وارانسی سیٹ پر بی جے پی کی سداما پٹیل کو شکست دی ہے۔ سداما پٹیل یہاںوہ 170 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ یہاں سے بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوگئی ہےواضح رہے کہباہوبلی برجیش سنگھ اس وقت جیل میں ہیں۔ڈان برجیش سنگھ کی بیوی آزاد امیدوار اناپورنا سنگھ نے 4234 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔
#BJP won 33 out of the total 36 seats in the Uttar Pradesh Legislative Council.
However, the party lost the seat in the key constituency of Varanasi to an Independent candidate Annapurna Singh. https://t.co/BwmQEneWpE
— Scroll.in (@scroll_in) April 12, 2022
یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کانگریس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 37 سال بعد یوپی میں دوبارہ حکومت بنانے والی پارٹی بن گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اتحاد کو 274 سیٹیں ملی ہیں۔ بی جے پی کو اکیلے 255 سیٹیں ملی ہیں۔ 403 سیٹوں والے اسمبلی انتخابات میں اکثریتی تعداد 202 ہے۔ جب کہ ایس پی اتحاد کو کل 125 سیٹیں ملی ہیں۔ تاہم راشٹریہ لوک دل کو صرف آٹھ سیٹوں پر ہی مطمئن ہونا پڑا۔ دوسری طرف سبھاسپا کو بھی صرف چھ سیٹیں ملی ہیں۔
BJP candidate Sudama Patel lost in MLC polls in Varanasi. He finished third with 170 votes. An Independent candidate Annapurna Singh, wife of don Brijesh Singh, won by securing 4234 votes. @samajwadiparty candidate was runner-up with 345 votes @IndianExpress
— Lalmani Verma (@LalmaniVerma838) April 12, 2022
10 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے لیے ایم ایل سی انتخابات کے 58 اضلاع میں 739 بوتھ بنائے گئے تھے جن میں ایک لاکھ 20 ہزار 657 ووٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا تھا۔ اس الیکشن میں ایم پیز، ایم ایل اے، تمام سربراہان، علاقہ پنچایت ممبران اور صدور، ضلع پنچایت ممبران اور صدور کے ساتھ میونسپل کونسلر، میئر، ممبران اور سٹی پنچایتوں کے صدور نے ووٹ ڈالا۔
❇️ مسلمـــــانوں کے نازک حصہ کو کاٹ دینے کی ہنــــدوں سے اپیل
🔸 لو جہـــــاد کے خلاف‘ تحریک کے طورپر ‘لـــــو زعفران کی مہم چـــــلانے کا مطالبہ