اقوام متحدہ کی تنظیم برائے عالمی سیاحت کی جانب سے انتخاب
حیدرآباد: 18؍جنوری
(پریس نوٹ)
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے عالمی سیاحت (ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن) نے پہلی مرتبہ ‘بہترین سیاحتی گاؤں’ کے انتخاب کے لئے عالمی سطح پر ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں ریاست تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بھوڈان پوچم پلی گاؤں کو بہترین سیاحتی گاؤں قرار دیا گیا۔
مذکورہ مقابلے میں 75 ممالک سے 170 تجاویز داخل کی گئیں جن میں ہمارے ملک ہندوستان سے جملہ تین گاؤں کا نام تجویز کیا گیا۔ ان مجوزہ تین ناموں میں سے بھوڈان پوچمپلی گاؤں کو بہترین سیاحتی گاؤں منتخب ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔
اس تناظر میں وزیر سیاحت شری وی سرینواس گؤڑ اور محکمہ سیاحت کے ایم ڈی شری بی منوہر راؤ نے وزیراعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے ڈبلیو ٹی او کا آئیڈینٹٹی لیٹر حاصل کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شری سرینواس گؤڑ کی شال پوشی کی اور محکمہ سیاحت کے حکام کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔