حیدرآباد:4؍ستمبر
(زین نیوز)
محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے تلنگانہ ریاست کے پداپلی ضلع کے چیف پلاننگ آفیسر پر یوارتھی وینکٹ نارائینہ کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ وہ اپنے چیمبر میں شکایت کنندہ بودھے تروپتی ، سول کنٹراکٹرکے پاس سے 40ہزار روپئے رشوت طلب و قبول کررہا تھا۔سو
سول کنٹراکٹر کی جانب سے انجام دئیے گئے کاموں سے متعلق بلوں کی منظوری کی کارروائی کو آگے بڑھانے اور EE ، R&B کو بھیجنے کے لئےرشوت طلب کی تھی۔تاہم آج شام اے سی بی عہدیداروں نے جال بچھاکر پکڑتے ہوئے اس کے قبضہ سے مذکورہ رقم کو برآمد کرلیا۔ اے سی بی عہدیداروں نے چیف پلاننگ آفیسر کی جانب سے حاصل کردہ شوت کی رقم چیف پلاننگ آفیسر کے دفتر کی میز سے برآمدکرلی

جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔چیف پلاننگ آفیسر کو گرفتار کر کے معزز اسپیشل جج برائے ایس پی ای اور اے سی بی کیسس کریم نگر کے سامنے پیش کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اے سی بی عہدیداروں نے کہاکہ چیف پلاننگ آفیسر نے اپنی عوامی ذمہ داری کو غلط اور بے ایمانی سے انجام دینے کے لیے اس طرح ، شکایت کنندہ سے رشوت قبول کرتے ہوے ناجائز فائدہ حاصل کیا۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے کسی بھی محکمہ کے سرکاری ملازم کی طرف سے رشوت مانگنے کی صورت میں عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لیے اے سی بی کے ٹول فری نمبر ، یعنی 1064 پر رابطہ کریں۔