حیدرآباد۔28اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
سٹی پولیس حیدرآباد نے اندرا پارک کے پاس مرن برت پر موجود کانگریسی رکن اسمبلی مسز ستیہ اکا کی بھوک ہڑتال کو ختم کروادیا۔ پولیس نے ان کی بگڑتی صحت کو دیکھتے ہوئے گرفتار کرکے قریبی دواخانہ کو منتقل کیا۔
پولیس نے صدر این ایس یو آئی تلنگانہ بی وینکٹ کو بھی گرفتارکرکے ایمبولنس میں دواخانہ منتقل کیا۔ خاتون کانگریسی رکن اسمبلی مسز ستیہ اکا کووڈ 19 کو آروگیہ شری میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے دن سے این ایس یو آئی کارکنوں کے ساتھ مرن برت کا آغاز کیا تھا۔

گرمی اور تپش کی وجہ سے ان کی صحت مسلسل بگڑتی جارہی تھی جس کو دیکھتے ہوئے پولیس نے انھوں اور این ایس یو آئی کے ریاستی صدر کو گرفتار کرکے دواخانہ منتقل کیا جبکہ مزاحمت کرنے والے دےگر این ایس یو آئی کارکنوں کو گرفتارکرکے مختلف پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کیا۔