یوپی میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ ختم۔55.8 فیصد پولنگ درج.بڑے لیڈروں کی ساکھ بھی داؤ پر

تازہ خبر قومی

لکھنؤ :3؍مارچ
(زین نیوز)
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حلقہ انتخاب گورکھپور صدر سمیت 57 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک جاری رہی۔ شام 5 بجے تک کے پولنگ کے اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش میں 55.8 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔۔

بوتھوں پرووٹنگ پر امن طریقہ سے شام چھ بجے اختتام پذیر ہوگئی اور لوگوں نے خوب جوش و خروش کے ساتھ اپنے ووٹ کااستعمال کیا۔ صبح سے ہی طویل قطاریں اور ووٹروں کا جوش و جذبہ یہاں دیکھنے کو ملا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے صبح سویرے گورکھپور پہنچ گئے۔

شام 5 بجے تک امبیڈکر نگر میں 58.68 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ وہیں بلیا میں 51.74 فیصد ووٹنگ دیکھنے میں آئی۔ بلرام پور میں شام 5 بجے تک 48.41 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ جبکہ بستی میں 54.07 فیصد، دیوریا میں 51.51 فیصد، گورکھپور میں 53.86 فیصد، کشی نگر میں 55.01، مہاراج گنج میں 57.48، سنت کبیر نگر میں 51.14، سدھارتھ نگر میں 49.83 فیصد۔

۔ اس مرحلے میں ایک کروڑ خواتین سمیت تقریباً 2.15 کروڑ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس مرحلے میں ای وی ایم میں 66 خواتین سمیت کل 676 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

اس مرحلے میں امبیڈکر نگر، بلرام پور، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا اور بلیا سمیت 10 اضلاع کی کل 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ۔

اس مرحلے میں گورکھپور صدر سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، وزیر صحت جئے پرتاپ سنگھ (بانسی)، بنیادی تعلیم کے وزیر ستیش دویدی (ایٹوا)، سابق وزیر محنت سوامی پرساد موریہ (فاضل نگر) اور ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو (تمکوہی راج)۔ میدان میں ہیں

چھٹے مرحلے میں 3 مارچ کو 10 اضلاع کی 57 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ان 57 حلقوں میں اوسطاً 55.8 فیصدووٹنگ درج کی گئی۔یعنی اس بار تقریباً 2% کم ووٹنگ ہوئی ہے۔ 2012 میں ان سیٹوں پر 55.19 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ ساتھ ہی، 2012 کے مقابلے 2017 میں ووٹنگ میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔گزشتہ 3 انتخابات میں ان 57 نشستوں کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ جب بھی ووٹوں کا فیصد بڑھا، اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں کو فائدہ ہوا۔ 2017 میں، بی جے پی نے 1.3 فیصد ووٹنگ کے اضافے کی وجہ سے یہاں 38 سیٹیں حاصل کی تھیں۔