پاکستانی صحافی کے آئی ایس آئی سے متعلق تنازعہ پر حامد انصاری کی وضاحت
حامد انصاری پر ملک سے غداری کا الزام
نئی دہلی :14/جولائی
(زیڈ این ایم ایس)
سابق نائب صدر حامد انصاری کے بارے میں پاکستانی صحافی نصرت مرزا کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ بی جے پی نے انصاری پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا ہے
سابق نائب صدر حامد انصاری نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ انہوں نے ایک پاکستانی صحافی کو ہندوستان میں مدعو کیا تھا جس نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیے جاسوسی کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف بی جے پی کے ترجمان کے ذریعہ میڈیا میں "جھوٹ کا ڈھنڈورا” چلایا جارہا ہے۔
اس سے قبل ، بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے پاکستانی صحافی نصرت مرزا کے دعویٰ کے بعد حامد انصاری اور کانگریس سے وضاحت طلب کی تھی کہ انہوں نے یو پی اے کے دور میں پانچ بار ہندوستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو حساس معلومات فراہم کی تھیں۔
حامد انصاری نے ایک بیان میں کہاکہ میرے خلاف جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔ نائب صدر کی جانب سے غیر ملکی مہمانوں کو دعوت نامے حکومت کے مشورے پر وزارت خارجہ کے ذریعے دیے جاتے ہیں۔ میں نے نہ تو دعوت دی ہے اور نہ ہی موصول ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ مہمانوں کو وزارت خارجہ حکومت کے مشورے پر بلاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانفرنس کے دوران منتظمین کی طرف سے مہمانوں کی فہرست تیار کی جاتی ہے
سابق نائب صدر حامد انصاری نے بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ میں نے کبھی کسی پاکستانی صحافی کو نہیں بلایا اور نہ ہی کبھی ان سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ جھوٹ میڈیا اور بی جے پی پھیلا رہے ہیں۔ اس دعوے پر کہ یہ ملاقات 11 دسمبر 2010 کو ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس آف جیورسٹ کے موقع پر ہوئی تھی
سابق نائب صدر نے بی جے پی کے ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے ایران میں ہندوستان کے سفیر کی حیثیت سے قومی مفادات سے سمجھوتہ کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ بطور سفیر ان کا کام، ہر وقت، اس وقت کی حکومت کے علم میں تھا۔
"اس وقت کی حکومت ایران کے سفیر کے طور پر میرے کام سے واقف تھی۔ میں قومی سلامتی کے عزم کا پابند ہوں اور اس طرح کے معاملات میں منفی اثرات سے گریز کرتا ہوں۔ حکومت ہند کے پاس تمام معلومات ہیں۔
"تہران میں میرے کام کے بعد، مجھے یو این ایس سی میں ہندوستان کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا اور میرے کام کو بیرون ملک اور ملک میں تسلیم کیا گیا۔”
بھاٹیہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مرزا کے انٹرویو کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کے معاملے پر ہندوستان میں منعقدہ ایک سیمینار میں شرکت کی تھی جس سے انصاری نے بھی خطاب کیا تھا۔
بھاٹیہ نے کہا، ہندوستان کے لوگ آپ کو اتنی عزت دے رہے ہیں اور آپ ملک کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ کیا یہ غداری نہیں؟ انہوں نے کہا کہ مرزا نے پاکستان میں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انصاری نے انہیں 2005-11 کے دوران پانچ بار ہندوستان مدعو کیا اور انتہائی حساس اور خفیہ معلومات شیئر کیں۔