جیپ میں سوار سیاح گھبراکر چیخ وپکار کرنے لگے، ویڈیو وائرل
نئی دہلی:۔3؍جنوری
(انٹرنیٹ ڈیسک)
سوشل میڈیا ایک ایسا پلٹ فارم ہے جہاں ہر روز ایک نئی ویڈیو عوام کو اپنی طرف متوجہ کرلتی ہے چاہے مزاحیہ ہو‘ حادثاتی ہو‘ یا پھر کوئی اور موضوع سے تعلق رکھتی ہو ‘
گزشتہ دو دنو ں سے ایک ویڈیو تیزی وائرل ہورہی ہے ۔سوشل میڈیا پر 45 سیکنڈ کی ایسی ہی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔
کئی بار کچھ ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں جو ہمیں اور آپ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ جو دیکھا جا رہا ہے وہ سچ ہے یا نہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے،
वायरल वीडियो में गाड़ी पर सवार महिला और बाकी लोगों को डर के मारे चीखते हुए देखा जा सकता है। वायरल हो रहे वीडियो में जीपों के पीछे दौड़ता हुआ गेंडा बड़े ही गुस्से में नजर आ रहा है.. #ViralVideo #socialmedia #assam #Trending pic.twitter.com/Hcj45iJU7e
— BHN News (@bhn_news) December 31, 2022
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ کھلی جیپ میں جنگل سفاری کر رہے تھے کہ ایک گینڈا ان کی جیپ کے پیچھے بھاگنے لگا۔
ڈرائیور جیپ چلانا شروع کر دیتا ہے۔ جب کہ جیپ میں بیٹھے سیاح چیخنے لگتے ہیں۔ ایک عورت اس قدر خوفزدہ ہو جاتی ہے کہ وہ ڈرائیور سے چلاتی ہے کہ گاڑی تیز چلاو… اگر ڈرائیور سمجھداری سے کام نہ لیتا تو کچھ ناخوشگوار واقع ہو سکتا تھا۔
یہ ویڈیو 31 دسمبر کو @bhn_news ہینڈل کے ذریعے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو آسام کے ‘ماناس نیشنل پارک’ کی ہے جہاں غصے میں دوڑتے ہوئے ایک گینڈے نے سیاحوں کی جیپ کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔
This rhino got no chill. A rhino chasing vehicle at Kaziranga. pic.twitter.com/P9F5CXbSC4
— Parveen Kaswan, IFS (@ParveenKaswan) December 31, 2022
واضح رہے کہ یونیسکو نے ‘ماناس نیشنل پارک’ کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے، جو جنگلی ہاتھی بھینسوں اور گینڈوں کے لیے بہت مشہور ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ ویڈیو انڈین فاریسٹ سروس (IFS) افسر پروین کاسوان نے پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گینڈا جیپ کا پیچھا کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ کازرنگا نیشنل پارک کا ہے۔ یہ پارک آسام میں بھی واقع ہے۔
