تلنگانہ اسمبلی کا کل سے اجلاس۔ اکبر الدین اویسی بطور پروٹیم اسپیکر
بی جے پی رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کا حلف لینے سے انکار
حیدرآباد:۔8؍ڈسمبر
(زین نیوز )
مجلس اتحادالمسلین کے۔مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر ور کن اسمبلی اکبر الدین اویسی قانون ساز اسمبلی کے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے مقرر کیے گئے ہیں تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس کل سے شروع ہوں گے۔
حالیہ انتخابات میں جیتنے والے ارکان اسمبلی چار دن تک جاری رہنے والی ان اجلاس میں حلف لیں گے۔ ۔مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر ور کن اسمبلی چندرائن گٹہ اکبر الدین اویسی پروٹم اسپیکر کے طور پر کام کریں گے۔
گورنر تاملسائی سوندررجن ہفتہ کی صبح 08:30 بجے راج بھون میں اکبر الدین کو پروٹیم عبوری اسپیکر کے طور پر حلف دلا ئیں گے۔ اس کے بعد وہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اکبر الدین اویسی حالیہ اسمبلی انتخابات میں منتخب ہونے والے ارکان کو پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف دلائیں گے۔ اس دوران تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس کل سے 4 دن تک منعقد ہوں گے۔
اکبر الدین اویسی مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے 6 بار اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اکبر الدین اویسی اس وقت تک عبوری اسپیکر کے عہدے پر فائز رہیں گے جب تک کہ نومنتخب اراکین پہلے حلف نہیں لیتے اور اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوجاتا۔
پروٹیم ا سپیکر کو نو منتخب ارکان کا عہدہ پہلے حلف دلانے کے بعدا سپیکر کے انتخاب تک برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ عام طور پر جو ایم ایل اے سب سے زیادہ بار قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوا ہے اسے پروٹیم اسپیکر مقرر کیا جاتا ہے۔
تاہم موجودہ انتخابات میں جیتنے والوں میں سب سے زیادہ 8 بار منتخب ہونے والے ایم ایل ایز بی آر ایس صدر اور سابق چیف منسٹر کے سی آر ہیں۔ کے سی آر سب سے زیادہ 8 مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں کے سی آر کے علاوہ دیگر بی آر ایس ایم ایل اے میں سابق اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، دنم ناگیندر اور تلسانی سرینواس یادو 6 بار قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایم ایل اے اتم کمار ریڈی اور تملا ناگیشور راؤ، جو کانگریس میں 6 بار منتخب ہوئے تھے، فی الحال وزراء کے عہدوں پر فائز ہیں۔ اس پس منظر میں اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تلنگانہ حکومت نے 9 دسمبر کو اسمبلی کی کارروائی چلانے کے لیے اےمجلس کے منتخب ایم ایل اے کو پروٹیم اسپیکر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گوشہ محل کے ایم ایل اےملعون راجہ سنگھ نے اعلان کیا کہ اگر مجلس اتحاد المسلمین کے منتخب ایم ایل اے اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا جاتا ہے تو وہ حلف لینے سے انکار کردیں گے۔
ملعون راجہ سنگھ کا یہ ردعمل ان خبروں کے بعد آیا جب اکبر الدین اویسی کو تلنگانہ اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے راجہ سنگھ نے کہاکہ وہ کل وقتی اسپیکر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی اپنا حلف لے گا۔
2018 میں بھی مجلس کے ایم ایل اے ممتاز خان نے پروٹیم اسپیکر بنے تھے تب بھی راجہ سنگھ نے حلف نہیں لیا تھا اس پس منظر میں بی جے ایل پی کا ناشتہ اجلاس کل (ہفتہ) تلنگانہ بی جے پی صدرکشن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
اسمبلی میں لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ نیزکشن ریڈی حلف برداری پر راجہ سنگھ کے تبصروں کے پس منظر میں دیگر 7 ایم ایل ایز کی رائے لینے کے بعد ایک طریقہ کار سے متعلق فیصلہ لینے کا امکان ہے۔
پروٹیم اسپیکر پرو ٹیم ایک لاطینی جملہ ہے جس کا مطلب ہے وقتی طور پر پروٹیم اسپیکر ایک عارضی اسپیکر ہوتا ہے جس کی ذمہ داری اسمبلی کی پہلی نشست پر نو منتخب ایم ایل ایز کو حلف دلانا ہوتی ہے۔
دیگر ذمہ داریوں میں اسمبلی کے اسپیکر کے لیے ووٹنگ کروانا بھی شامل ہے۔ نئے سپیکر کا انتخاب ہوتے ہی پروٹیم سپیکر کا عہدہ ختم ہو جاتا ہے۔
