حیدرآباد :شادی کےاصرار پر عاشق نے معشوقہ کو ٹینکر کے نیچے دھکیل دیا
بچوپلی: ۔6؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
حیدرآباد کے بچوپلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ایک 21 سالہ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے ٹینکر کے نیچے دھکیل دیا۔ ٹینکر کا ٹائر سر پر چھڑنے سے وہ موقع پر ہی فوت ہو گئی۔ ملزم نے یہ ظلم اس لیے کیا کیونکہ اس نے شادی کے لیے اصرار کیا تھا۔
کاماریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والی پرمیلا (21) گزشتہ تین سالوں سے بورم پیٹ کی اندراما کالونی میں رہ رہی ہے۔ بچوپلی میں پرسٹیج شو روم میں سیلز گرل کے طور پر کام کررہی رہی تھی اور کونڈا پور کی رہنے والے تروپتی (27) کے رابطے میں آئی تھی۔ وہ شناسائی محبت میں بدل گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ پرمیلا اور تروپتی گزشتہ 6 ماہ سے ایک دوسرے کے محبت میں گرفتا ر تھے۔ محبت کے نام پر جسمانی طور پر قریب ہونےلگا تھا۔ پ
پرمیلا کچھ دنوں سے تروپتی پر اس سے شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ تروپتی نےپرمیلا سے کہا تھا کہ وہ اتوار (6 اگست) کی صبح شادی کے معاملے پر بات کرنے کے لیے بچوپلی کے وی این آر کالج کے قریب ایک علاقے میں آئے۔ اتنے میں پرمیلا وہاں آئی۔
بوائے فرینڈ سے شادی کی بات چھیڑی تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ تبھی تروپتی نے پرگتی نگر سے پانی کے ٹینکر کو آتے دیکھا اور پرامیلا کو فوراً ٹینکر کے نیچے دھکیل دیا۔ جس کے نتیجے میں وہ ٹینکر کے نیچے آکر دم توڑ گئی۔ بعد ازاں ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔
مقامی لوگوں سے اطلاع ملنے کے بعد بچوپلی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ سی آئی سمن نے بتایا کہ مفرور کے لیے تروپتی کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
