گریوینس ڈے کے ذریعے متاثرین کے مسائل کے حل کے اقدامات۔ضلع ایس پی اشوک کمار
جگتیال:۔10؍فروری
( عمران زین)
عوامی سہولت کے لیے ہر پیر منعقد ہونے والے گریوینس ڈے کے تحت آج ضلع پولیس آفس میں مختلف علاقوں سے آنے والے 11 درخواست گزاروں سے براہ راست ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ایس پی اشوک کمار نے متعلقہ افسران سے فون پر بات کرتے ہوئے مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کو عوام کے مزید قریب لانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرین کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں آنے والے شکایت کنندگان سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے
، ان کی شکایات کو غور سے سنا جائے اور فیلڈ لیول پر مکمل جائزہ لے کر فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔ایس پی نے مزید کہا کہ ہر شکایت کو آن لائن ریکارڈ میں شامل کرتے ہوئے روزانہ اس کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی متاثرہ شخص کی فریاد نظر انداز نہ ہو