Ayan Ali

محمد ایان الدین کو عالمی کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ میڈل 

تازہ خبر تلنگانہ
 محمد ایان الدین کو عالمی کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ میڈل 
جگتیال:۔ 27 اگست
 (زین نیوز)
اقلیتی اقامتی جونیئر کالج جگتیال کے ایم پی سی سال دوم کے طالب علم محمد ایان الدین ولد محمد بدر الدین ساکن رامنا پیٹ، حال مقیم جگتیال نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
گزشتہ 24 اگست کو حیدرآباد کے کوٹلہ وجے بھاسکر ریڈی اسٹیڈیم میں منعقدہ عالمی کراٹے چمپئن شپ 2025 میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
فائنل میں محمد ایان الدین نے عراق کے کھلاڑی کو شکست دے کر ہندوستان کے ترنگے کو فخر سے بلند کیا۔اس شاندار کامیابی پر پرنسپل این۔ مہیندر، لیکچرار، طلبہ اور عوام نے محمد ایان الدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔
Ayan Ali award
 پرنسپل این۔ مہیندر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے کالج کے طالب علم نے عالمی سطح پر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔
 ان کی محنت اور لگن دیگر طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔محمد ایان الدین کو اس کامیابی تک پہنچانے میں گرانڈ ماسٹر اکبر خان، انور خان، فہمیدہ خاتون، جویریہ بیگم اور بی بی میمونہ نے تربیت دی۔ اسی مقابلے میں جگتیال کی دو طالبات زویا انم اور صفاء نے بھی میڈل حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر کالج انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ اور مختلف عوامی طبقات نے محمد ایان الدین اور دیگر کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔