بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل راہول گاندھی کی "ووٹ ادھیکار یاترا” کا آغاز
بی جے پی اور آر ایس ایس آئین کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی
نئی دہلی :۔17؍اگست
( انٹر نیٹ ڈیسک )
بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے اتوار کو روہتاس ضلع کے ساسارام سے ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ کا آغاز کیاساسارام سے شروع ہونے والی یاترا 16 دنوں میں 1300 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی، پٹنہ میں اختتام ہوگا۔اس یاترا کا مقصد ریاست کی انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (SIR) کے ذریعے حقِ رائے دہی پر مبینہ حملے کو اجاگر کرنا ہے۔
سورا ہوائی اڈہ گراؤنڈ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے، کیونکہ پورے ملک میں بی جے پی اور آر ایس ایس آئین کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ جہاں بھی انتخابات ہوتے ہیں، بی جے پی نتائج اپنے حق میں کر لیتی ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں رائے عامہ کے سروے عظیم اتحاد کی جیت کی پیش گوئی کر رہے تھے۔ لوک سبھا میں عظیم اتحاد نے جیت بھی حاصل کی، لیکن صرف چار ماہ بعد اسی علاقے میں ہم ہار گئے۔
چھان بین کرنے پر پتہ چلا کہ ایک کروڑ نئے ووٹر جادوئی طور پر فہرست میں شامل کر دیے گئے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ووٹ کا حق سب سے زیادہ غریب اور کمزور طبقے کا ہے۔ “سب جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے، لیکن ہم اسے ایسا کرنے نہیں دیں گے
نریندر مودی اور این ڈی اے ارب پتیوں کے ساتھ حکومت چلا رہے ہیں اور عوام کا پیسہ صرف 5 سے 6 ارب پتیوں کو دیا جا رہا ہے۔”اس جلسے میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے بھی شرکت کی۔ طویل عرصے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چوروں کو ہٹاؤ، بی جے پی کو بھگاؤ، اور ہماری پارٹی کو جیت دلاؤ۔
بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے دینا چاہیے۔ راہول گاندھی اور تیجاشوی یادو کو تمام رہنماؤں کے ساتھ مل کر بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔
یہ سب سے بنیادی جمہوری حق ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کی حفاظت کا حق ہے۔ آئین کو بچانے کے لیے بہار میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ یہ یاترا ریاست کے مختلف اضلاع میں جائے گی۔ 20، 25 اور 31 اگست کو اس میں وقفے ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں آر جے ڈی اور لیفٹ سمیت کئی جماعتیں شامل ہیں۔ سی پی آئی (ایم ایل) لبریشن نے تصدیق کی ہے کہ اس کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ، کراکت کے ایم پی راجہ رام کے ساتھ اس یاترا میں شریک ہوں گے۔ سی پی ایم کی کارکن سباشنی علی بھی اس قافلے کا حصہ ہوں گی، جبکہ سی پی آئی بھی انڈیا بلاک کے ہمراہ ہے۔
پون کھیرا نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر دراصل بی جے پی کی سازش ہے تاکہ دلت، آدیواسی، اقلیتوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے غریب ووٹروں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور انڈیا بلاک کی جدوجہد کی بدولت ہی الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد اپنا رخ درست کرنا پڑا۔
پون کھیرا کے مطابق یاترا کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ مودی حکومت بہار کے عوام کو ووٹنگ کے حق سے محروم نہ کرسکے۔ساسارام میں سورا ہوائی اڈہ گراؤنڈ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک بھر میں آئین کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر میں اتحاد جیت رہا تھا لیکن چند ماہ بعد ہی ہار میں بدل گیا، کیونکہ ایک کروڑ نئے ووٹر جادوئی طور پر شامل کر دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے عوام ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ حق سب سے زیادہ غریب اور کمزور طبقات کا ہے۔ نریندر مودی اور این ڈی اے ارب پتیوں کے ساتھ حکومت چلا رہے ہیں۔
عوام کا پیسہ صرف 5-6 ارب پتیوں کو دیا گیا ہے۔اس جلسہ عام میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ“چوروں کو ہٹاؤ، بی جے پی کو بھگاؤ، ہماری پارٹی کو جیت دو۔ بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر اقتدار میں نہیں آنے دینا چاہیے۔ راہول گاندھی، تیجاشوی یادو اور دیگر تمام رہنماؤں کو مل کر بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔
