بہت خوش نصیب ہوں میرا بلاوا آیا ہے راکھی ساونت عمرہ پر روانہ

تازہ خبر قومی

بہت خوش نصیب ہوں میرا بلاوا آیا ہے

راکھی ساونت عمرہ پر روانہ

ممبئی: ۔ 27/ اگست
(زین نیوز)

بالی ووڈ کی معروف اور متنازعہ شخصیت راکھی ساونت اس بار روحانی سفر پر روانگی کے لیے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ جاری تنازعات اور اپنے سابق شوہر عادل خان درانی کی جانب سے لگائے گئے
سنگین الزامات کے درمیان راکھی جمعہ (25 اگست) کی صبح عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب مکہ  المکرمہ کے لئے روانہ ہوگئیں اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے جو اس نے کئی مہینوں سے ظاہر کی تھی۔
راکھی ساونت کی دیرینہ خواہش عمرہ  کی سعادت حاصل کرنا جلد پوری ہونیوالی ہےاس کا سفر اس وقت شروع ہوا جب اس نے گزشتہ سال عادل خان درانی کے ساتھ اپنے نکاح کے دوران اسلام قبول کیا۔
یہاں تک کہ اس نے اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا۔جمعہ کی صبح انسٹاگرام پر مقبول بالی ووڈ سوشل میڈیا اکاؤنٹ وائرل بھیانی کے ذریعے شیئر کی گئی
ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو ایک فلائٹ میں دیکھا گیا۔واضح رہے کہ یہ ویڈیو راکھی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ وہ فی الحال ہیک ہوچکا ہے

انھیں حجاب پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ "السلام علیکم۔ میں بہت خوش نصیب ہوں کے آج میں پہلی بار عمرہ ادا کرنے جا رہی ہوں۔اور میرا بلاوا آیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔
 آپ سب مجھ اپنی دعا میں یاد رکھیں میں سب کے لیے دعا کرونگی۔گزشتہ سال راکھی ساونت کی زندگی میں ان کے اسلام قبول کرنے اور عادل خان درانی سے شادی سے لے کر اس کے سابق شوہر کی طرف سے ان پر لگائے گئے
 الزامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالیہ ہنگاموں تک کے واقعات کا ایک طوفان دیکھنے میں آیا ہے۔رواں سال جون میں راکھی ساونت نے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کو عمرے کیلئے ویزا حاصل ہوگیا ہے اور وہ جلد ہی ادائیگیِ عمرہ کیلئے روانہ ہوجائینگی۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت کی عمرہ روانگی میں آر بی ٹورس اینڈ ٹراویلس دبئی ۔کورٹلہ ضلع جگتیال تلنگانہ محمد سلمان کا بڑا عمل دخل رہا ہےانھوں نے راکھی ساونت کے دورہ دبئی کے موقع پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے ویزا اپلائی کیا تھا۔ عمرہ سے متعلق تمام دفتری کارروائی انجام دی

 

RB tours & Travels

اس وقت بھی راکھی ساونت ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں انھوں نے آر۔بی ٹورس اینڈ ٹراویلس محمد سلیمان سے اظہار تشکر کیا تھا۔جو سوشل میڈیا پلٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس(ٹوئٹر)بھی وائرل ہوا تھاراکھی ساونت نے ایک بیان میں بتایاکہ ان کا 10 ملین سے زیادہ فالوورز والا انسٹاگرام اکاؤنٹ اب دستیاب نہیں ہے۔
اس نے پاپس کو بتایا کہ میرے پاس رسائی نہیں ہے۔عادل اور راج شری نے میرا اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہےوہ مجھے کھانے یا سونے نہیں دیتے ہیں۔ میں گھر جاتا ہوں اور وہ مجھے تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں
  • Rakhi sawanth umra