113 landslides in Hill State Himachal Pardesh

 ہماچل پردیش :کلّو میں 30 سیکنڈ میں 7 عمارتیں منہدم 

تازہ خبر قومی
 ہماچل پردیش : کلّو میں 30 سیکنڈ میں 7 عمارتیں منہدم 
 24 گھنٹوں میں 12 افراد کی موت ۔بہار سمیت 15 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ
شملہ؍دھرم شالہ:۔24؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
 ایک چونکا دینے والے واقعے میں جمعرات کی صبح ہماچل پردیش کے کولو ضلع میں اینی کے علاقے میں زمین دھنسنے سے کم از کم سات عمارتیں 30 سیکنڈ کے اندر سات عمارتیں گر گئیں اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انتظامیہ نے ان عمارتوں کو تین دن پہلے ہی خالی کرایا تھا۔ آس پاس کی 2-3 عمارتیں اب بھی خطرے میں ہیں۔ یہاں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں 12 افراد کی موت ہو گئی۔ ان میں سے 7 اموات منڈی اور شملہ میں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئیں۔ اس کے علاوہ کئی مکانات تباہ اور 400 سڑکیں بلاک ہو گئیں۔ کولّو منالی شاہراہ بھی شدید بارش کی وجہ سے بند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک پوری ریاست میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ہماچل کے 3 اضلاع شملہ، منڈی اور سولن میں آج تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔
محکمہ موسمیات نے آج اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ سمیت 15 ریاستوں میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی، مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت 6 ریاستوں میں ہلکی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے 11 اضلاع میں بدھ کو زبردست بارش ہوئی۔ ریاست بھر میں 4.5 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش سے متعلقہ واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں کانپور میں گنگا کا پانی خطرے کے نشان سے 3 میٹر اوپر بہہ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے گنگا کا پانی 11 گاؤں میں داخل ہو گیا۔
 اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، سکم، مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، میزورم، تریپورہ اور منی پورموسلا دھار بارش ہوگی جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان میں درمیانی بارش ہوگی۔