تلنگانہ شدید سردی کی لپیٹ میں‘ کوہیر میں درجہ حرارت4.5

تازہ خبر تلنگانہ
 صبح کے اوقات میں پارے کی سطح میں زبردست کمی کے ساتھ دھند پڑنے کا امکان 
حیدرآباد:۔10؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
 سردی کی لہر نے حیدرآباد پر اپنی لپیٹ میں لے لیا اور راجندر نگر کے ویدر اسٹیشن میں آج صبح 8:30 بجے تک پچھلے24گھنٹوں میں کم سے کم7.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاستی دارالحکومت میں اوسطا کم از کم درجہ حرارت11.3ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو سال کے اسی دن سے سات درجے کم تھا۔
تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے مطابق جنوری میں شہر کا اوسط اقل تریندرجہ حرارت18.2 اور اعظم ترین درجہ حرارت 28.3 ڈگری سیلسیس رہا، جو کہ معمول سے دو ڈگری زیادہ سرد ہے۔اپنی پیش قیاسی میں، ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حالات میں شدت آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ریاست سے گزرنے والی نچلی سطح کے شمال مشرقی علاقوں سے صبح کے اوقات میں پارے کی سطح میں زبردست کمی کے ساتھ دھند پڑنے کا امکان ہے۔  اگلے تین دنوں کیلئے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے کیونکہ زیادہ تر علاقوں میں رات کا درجہ حرارت10ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق، عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچیریال، نرمل، سنگاریڈی، میدک، اور کاماریڈی اضلاع میں الگ تھلگ علاقوں میں بہت زیادہ سردی کی لہرکاامکان ہے۔
آج صبح 8.30بجے تک گزشتہ24گھنٹوں میں سنگاریڈی میں  موسمکا سب سے کم درجہ حرارت4.6ڈگری سیلسیس اس کے بعد کمرم بھیم آصف آبادمیں4.8‘ رنگاریڈی ضلع میں5اور عادل آباد ضلع میں5.4ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جبکہجی ایچ ایم سی حدودکے راجندر نگرمیں 7.8‘سکندرآبادمیں 8.9‘الوال میں9.2‘رامچندر اپورم اورپٹن چیرومیں9.6‘ایل بی نگرمیں9.7‘حیات نگرمیں10.3‘گاجولارامارم میں10.4‘جوبلی ہلزوکوکٹ پلی  میں10.5‘موسی پیٹ میں11‘جبکہ
اضلاع میں اقل ترین سنگاریڈی4.6‘کمرم بھیم آصف آبادمیں4.8‘رنگاریڈی اور وقارآبادمیں5‘عادل آبادمیں504‘ کاماریڈی میں5.5‘میدک  میں5.6‘نرمل  میں6.8‘ناگرکرنول میں7.1‘اور سدی پیٹ میں7.3ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہواہے۔ تلنگانہ بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔
ملک کے شمال مشرقی علاقوں سے آرہی سرد ہواوں کی وجہ سے جنوبی ہند کی اس تلگو ریاست میں سردی کی لہر میں حالیہ دنوں کے دوران اچانک اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ ہوگئی ہے ۔سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں ریاست کا اقل ترین درجہ حرارت4.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور ودربھ کے علاقوں سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کے اثر کی وجہ سے اگلے دو دنوں میں شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔ سرد ہواؤں کی شدت دو روز تک جاری رہنے اور ایک ہفتے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
موسمیات کے مرکز نے عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، کریم نگر، پداپلی، جگتیال، راجنا سرسلہ، کاماریڈی، نظام آباد اور میدک اضلاع کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔