نمائندہ رہنمائے دکن قاضی محمد نذیر الدین مرحوم کے افراد خاندان کو تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی کی مالی امداد
حیدرآباد: ۔23؍اگست
(زین نیوز )
تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی کی جانب سے آج بیگم پیٹ پلازہ ہوٹل میں متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کو جرنلسٹ ویلفیر فنڈ کے ذریعہ مالی امداد دی گئی۔
متوفی صحافیوں کے افراد خاندان کوایک لاکھ روپئے کی مالی امداد کے چیکس صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی الم نارائن‘ریاستی وزیر سیاحت سرینواس گوڑ،‘ریاستی قائد لائق پاشا،اور دیگر کے ہاتھوں دیا گیا ہے
تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی کی جانب بیوہ کو ماہانہ تین ہزار روپئے وظیفہ کی منظوری اور بچوں کو تعلیمی اخراجات کے لئے ماہانہ ہزار روپئے کی منظوری عمل لائی گئی۔
ضلع جگتیال کے کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے روز نامہ رہنمائے دکن کے نامہ نگار قاضی محمد نذیر الدین مرحوم کی اہلیہ کو صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی الم نارائن ‘ ریاستی قائد تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین لائق پاشاہ کے ہاتھوں ایک لاکھ روپئے مالی امداد کے چیک دئیے گئے ۔
اس موقع پرتلنگانہ ورکنک جرنلسٹ یونین 143 کے ریاستی نائب صدرمسٹر گنگولہ رام گوپال کورٹلہ مینارئٹی جرنلسٹ ویلفیر اسوسی ایشن کے ذمہ داران محمد انور صدیقی‘ نائب صدر محمد جہانگیر احمد چاند پاشا،اور دیگر موجود تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرحوم قاضی محمد نذیر الدین کےاہل خانہ کو تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی کی جانب سے مالی امداد دلانے میں ریاستی نائب صدرمسٹر گنگولہ رام گوپال اورکورٹلہ مینارئٹی جرنلسٹ ویلفیر اسوسی ایشن کے ذمہ داران‘ صدر محمد انور صدیقی‘ نائب صدر محمد جہانگیر احمد چاند پاشا سابق جنرل ٹی ڈبلیو جے آئی جے یو سکریٹری بنڈا سوامی‘ اسٹاف رپورٹر رہنمائے دکن عمران زین نے اہم رول ادا کیا ۔
تلنگانہ پریس اکیڈمی کی جانب سے نمائندہ رہنمائے دکن مرحوم قاضی محمد نذیر الدین کے اہل خانہ کو ایک لاکھ کی مالی امداد اور ماہانہ تین ہزار روپئے وظفیہ کی منظوری پر کورٹلہ کورٹلہ مینارئٹی جرنلسٹ ویلفیر اسوسی ایشن کے ذمہ داران محمد انور صدیقی‘
نائب صدر محمد جہانگیر احمد چاند پاشا،اور دیگر صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈیمی الم نارائن ‘ ریاستی نائب صدر گنگولہ رام گوپال، ریاستی قائد لائق پاشا، انچارج ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفسیر جگتیال یم دشرتھم سے اظہار تشکر کیا۔
